چک جھمرہ :موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکرسے جاں بحق
چک نمبر 142 رب چھوٹی گھڑتال میں 49 سالہ اعجاز موقع پر دم توڑ گیا
چک جھمرہ (نامہ نگار)چک جھمرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکرسے جاں بحق ہوگیا۔چک نمبر 142 رب چھوٹی گھڑتال میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔حادثہ کے نتیجے میں 49 سالہ اعجاز موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور ڈیڈ باڈی کو پولیس کی موجودگی میں THQ ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا۔