لاہور میں 2 کروڑ30 لاکھ کی واردات کرنیوالی دو خواتین پکڑی گئیں

لاہور میں 2 کروڑ30 لاکھ کی  واردات کرنیوالی دو خواتین پکڑی گئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لوہاری گیٹ میں دوکروڑتیس لاکھ کی واردات کرنے والی دو خواتین پکڑی گئیں ، خواتین پر گھروں میں نقب زنی اور چوری کے 90 سے زائد مقدمات کا انکشاف ہواہے ۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق خواتین کچرا اٹھانے والوں کے بھیس میں پہلے ریکی کرتیں اور پھر گھروں میں واردات کرتیں ،دونوں خواتین کا نام شمیم ہے ،ملزمائوں نے عید کے تیسرے روز لوہاری گیٹ تھانے کی حدود میں گھرمیں واردات کی ،واردات میں ملوث دو خواتین کو فرخ آباد کے علاقے سے ٹریس کیا گیا،خواتین نے شیخوپورہ اور قصور میں بھی وارداتیں کیں۔بلال احمد کا کہناتھا 277 سے زائد کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اکٹھی کی گئیں،60لاکھ نقدی اور 12تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں