لالہ موسیٰ:مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر جاتے 2 نوجوان زخمی

لالہ موسیٰ:مخالفین کی فائرنگ  سے پیشی پر جاتے 2 نوجوان زخمی

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)عدالت پیشی پر جاتے 2نوجوانوں کو راستے میں گولیاں مار دی گئیں۔

افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد موٹر سائیکل پر عدالت پیشی کیلئے جا رہے تھے کہ پیرو شاہ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کر دی۔جس میں علی حسن عمر 19 سال کی دائیں ٹانگ پر دو گولیاں لگیں اور دوسرے لڑکے عمران لیاقت کو دو گولیاں دائیں ران پر لگیں، دونوں نوجوان سکنہ مال جلالپورصوبتیاں کے رہائشی ہیں۔ریسکیو عملہ نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں