ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار
لالہ موسیٰ، گجرات (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر ) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو ٹریس کرکے مرکزی ملزم قمر عباس کو گرفتار کرلیا،
ملزم سے موٹرسائیکل، رقم اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جہلم کے شہری کو خاتون کے ذریعے لالہ موسیٰ بلا کر لوٹا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔