وزیرآباد:موٹر سائیکل سوار نے تاجر سے رقم اور فون چھین لیا

 وزیرآباد:موٹر سائیکل سوار  نے تاجر سے رقم اور فون چھین لیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے شہری سے رقم اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گیا۔

سرکلر روڈ وزیرآباد میں واقع موبائل فون مارکیٹ کے تاجر اور مون موبائل کے اونر طیب سہیل رہائش گاہ واقع ڈی ایچ اے گوجرانوالہ واپس جا رہے تھے کہ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب اشرف ہسپتال کے نزدیک نا معلوم موٹر سائیکل سوار کندھے پر لٹکا شا بیگ جھپٹ کر فرار ہو گیا جس میں 55 ہزار روپے اور موبائل فون تھا، تھانہ صدر وزیرآباد نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں