پالتو کتے کے کاٹنے سے 9سالہ بچہ شدید زخمی ،مالک گرفتار،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ میں پالتو کتے کے حملے سے 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا،بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقدمہ درج کر کے کتے کے مالک کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کتے نے بچے کو کاٹ کر لہولہان کر دیا ،پیٹ اور کمر پر گہرے زخم آئے ، ستوکتلہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، بچے کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کتے کے مالک عثمان علی کو گرفتار کر لیا ہے ۔