شیخوپورہ :فائرنگ کے واقعات ،2خواتین قتل

شیخوپورہ :فائرنگ کے  واقعات ،2خواتین قتل

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)شیخوپورہ میں دو الگ واقعات میں 2خواتین کو قتل کردیا گیا۔ پہلی واردات میں مریدکے شیخوپورہ روڈ پر آرا سٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اقراء نامی 30سالہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، گولیوں کی زد میں آکر 32سالہ عدیل شدید زخمی ہوا ۔

دوسری واردات تھانہ صدر کے علاقہ کٹھیالہ ورکا ں میں ہوئی جہاں21سالہ نیلم مبینہ طور  پر دو روز قبل گھر سے غائب ہو گئی۔ علاقہ کی معزز شخصیات کی جانب سے اس کا کھوج لگوا کر اسے گھر واپس لایا جا رہا تھا کہ مقتولہ کے بھائی نے غیر ت کے نام پر راستے میں ہی فائرنگ کرکے بہن نیلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور آلہ قتل سمیت فرار ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں