شہری کو مرغا بنا کر تشدد،چیک پر دستخط ،2ملزم گرفتار

شہری کو مرغا بنا کر تشدد،چیک پر دستخط ،2ملزم گرفتار

رائیونڈ میں عثمان کو ایک جم میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ویڈیو وائرل ہو گئی پولیس کا فوری ایکشن ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں نوجوان کو مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورچیک سائن کروا لئے گئے ، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2مرکزی ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا میں عثمان کو مبینہ طور پر ایک جم میں زبردستی ’’مرغا‘‘ بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملز م نہ صرف شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اسے غلیظ گالیاں بھی دے رہے ہیں،متاثرہ شہری کے مطابق ملزموں نے اس سے زبردستی چیک پر دستخط کروائے جبکہ اس کے موبائل فون کے ذریعے رقم بھی ٹرانسفر کی گئی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد رائیونڈ پولیس حرکت میں آ ئی اور غلام رسول، غلام نبی، ابرار، نعمان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے غلام رسول اور ابرار کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں