2مبینہ پولیس مقابلے ،3ملزم مارے گئے ،ایک فرار

 2مبینہ پولیس مقابلے ،3ملزم مارے گئے ،ایک فرار

چوہنگ میں موٹر سائیکل سواروں کی ناکہ پر فائرنگ ، وسیم اور عثمان ہلاک ہو گئے شوکت کو پولیس برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی ،ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

 لاہور ،کاہنہ( مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندہ دنیا) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں انوسٹی گیشن پولیس نے جوبلی ٹاؤن کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا،ملز موں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملز م زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا، زخمیوں کی شناخت وسیم اور عثمان کے نام سے ہوئی، جو کہ کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔بعد ازاں دونوں دم توڑ گئے ، دوسرے مقابلے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم شوکت کو سی سی ڈی پولیس برآمدگی کیلئے لے کر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے کا ہنہ کے قریب اسے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی ، دو طرفہ فائرنگ کے دوران ملزم شوکت زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں