قصور سے لڑکی اغوا مدرسے کا طالب علم لاپتہ

قصور سے لڑکی اغوا مدرسے کا طالب علم لاپتہ

قصور(نمائندہ دنیا)دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی اغوا جبکہ مدرسے کا طالبعلم لاپتہ ہوگیا۔ تھانہ الہ آباد کے علاقہ چاچڑ میں محمدپرویز کی 24 سالہ بیٹی (ج)کو بیا سنگھ کا رہائشی ملزم محسن ولد مشتاق ورغلا کرگھرسے اپنے ساتھ لے گیا۔

دوسری جانب تھانہ الہ آباد کے علاقہ بھگیوال کا رہائشی 21 سالہ مزمل ولد فاروق پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ مزمل چونیاں روڈ پر واقع مدرسہ ابو القاسم میں زیر تعلیم تھا اور گزشتہ شب مدرسے سے گھر کیلئے روانہ ہوا، تاحال نہ گھر پہنچا اور نہ ہی واپس مدرسے آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں