راجن پور :فصل میں جانے پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
راجن پور (این این آئی) راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق زمیندار اور اس کے ملازمین کے خلاف تھانہ کوٹ مٹھن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جیکب آباد میں بھی گھر میں گھس آنے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔ ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔