نوانکوٹ، کاہنہ:دو حادثات 4سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر، نمائندہ دنیا )لاہور کے علاقوں نوانکوٹ اور کاہنہ میں دو ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمسن بچہاحمد فرحان گلی میں کھیل رہا تھا کہ وہاں سے گزرتی گاڑی نے کچل ڈالا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ادھر کاہنہ کے علاقے صوا آصل فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر سڑک پر جاگری، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اسکا 6سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ خاتون کی شناخت 45 سالہ پروین زوجہ مشتاق جبکہ بچے کی عثمان کے نام سے ہوئی۔