غلام آباد : شادی شدہ خاتون سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی
مریم آباد میں اوباش کی کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناٖنے کی کوشش سول لائنز کے علاقہ میں (م )سے درندگی ، ویڈیوز بنالیں،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے شاہی چوک میں جاوید نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے مریم آباد میں زین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی کم عمر بہن محلے میں دکان پر سودا سلف لینے گئی، جسے ملزم نے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور نازیبا حرکات کیں۔ تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں خاتون کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو زبنالی گئیں۔(م، ن)نے تھانے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اسکی قابل اعتراض ویڈیوز بھی ریکارڈ کرلیں۔ بعد ازاں اسے دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کرتارہا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔