سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2 دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے ممنوعہ اوقات میں دکانیں کھول کر سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جن کیخلاف واقعات کے مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔