تفریحی مقام پر آئے شہری کو جیب تراشوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفریحی مقام پر آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے اقبال سٹیڈیم کے قریب خورشید عالم نامی شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔