موٹر سائیکل ٹکرانے کے تنازع پر نوجوان کے دانت توڑ دئیے

موٹر سائیکل ٹکرانے کے تنازع  پر نوجوان کے دانت توڑ دئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل ٹکرانے کے تنازعے پر نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے باوا چک کے قریب ظہیر اللہ نامی شہری نے پولیس کا بتایا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل ٹکرانے کے تنازعے پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اسکے دانت بھی توڑ دیئے گئے ۔ بعد ازاں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں