ڈکیتی اور چوری کی 8وارداتیں لاکھوں لوٹ لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق شفیق آباد میں طارق سے 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون،نشترکالونی میں فیاض سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,گجرپورہ میں نیئر سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں انجم سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں گوہر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،اچھرہ اور ٹائون شپ سے گاڑیاں ، کاہنہ، سبزہ زار اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔