ڈاکوڈیرے سے 25لاکھ کے بکرے دنبے ، موبائل لے اڑے

 ڈاکوڈیرے سے 25لاکھ کے  بکرے دنبے ، موبائل لے اڑے

راہوالی(نمائندہ دنیا )ڈاکوڈیرہ پر موجود ملازموں کو باندھ کر گن پوائنٹ پر25لاکھ روپے کے مالیتی بکرے دنبے اور موبائل فون مالیتی 50ہزار کے چھین کر لے گئے

محلہ کشمیریاں کے رہائشی میثم بٹ نے نجی مارکی کے قریب فارم ہاؤس بنا رکھا ہے وہاں پر رات ساڑھے بارہ بجے دوملازم مصدق اور جمشید موجود تھے کہ سات ڈاکو پک اپ اور موٹر سائیکل پر آگئے ۔ ملازمین کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر تین دنبے اور چار بکرے پک اپ میں لوڈ کرکے لے گئے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں