تتلے عالی:مخالفین نے 2بھائیوں کے بازو توڑ دئیے ،بہن پر بھی تشدد

تتلے عالی:مخالفین نے 2بھائیوں  کے بازو توڑ دئیے ،بہن پر بھی تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )مخالفین نے حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرتے دوبھائیوں کے بازو توڑ د ئیے ، بہن کو بھی تشددکا نشانہ بنا ڈالا ۔

نواحی گاؤں جوگی والہ کا زمیندارطاہر اسلم اور اسکا بھائی عارف کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ ڈنڈ وں اور آہنی راڈ سے مسلح سہیل،محسن،خرم، امیر حمزہ اور ساتھیوں نے حملہ کرکے دونوں بھائیوں کا ایک ایک بازوتوڑ دیا،ان کی ہمشیرہ چھڑانے آئی تو ملزموں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں