مغلپورہ، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں شہری لاکھوں سے محروم

مغلپورہ، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں شہری لاکھوں سے محروم

ڈاکوؤں نے قاسم سے 4لاکھ 80 ہزار ،عبیداللہ سے 4لاکھ کی نقدی لوٹ لی ٹاؤن شپ،شادباغ سے گاڑیاں ، لٹن روڈ ودیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکل چوری

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتیں ،شہر ی لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔مسلح ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں قاسم سے 4لاکھ 80روپے اور موبائل فون،مغلپورہ میں حنیف سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں عبیداللہ سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، مناواں میں زاہد سے 3لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں عاطف سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف ٹاؤن شپ اور شادباغ سے 2گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ، باغبانپورہ اور فیصل ٹاؤن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں