سابقہ رنجش پر شہری کو چھریوں کے وارسے لہو لہان کر دیا

سابقہ رنجش پر شہری کو چھریوں  کے وارسے لہو لہان کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے لہو لہان کر دیا گیا۔

 تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ قادر آباد میں موٹا نامی ملزم نے ہیرا نامی شہری کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ تیز دھار چھریوں کے وار کر کے لہو لہان کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں