گھر سے کام کیلئے جانے والا نوجوان اغواکرلیاگیا

گھر سے کام کیلئے جانے  والا نوجوان اغواکرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے کو مبینہ طور پر اغواکرلیا گیا۔

تھانہ سول لائن میں ثمینہ بی نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا 22 سالہ بیٹا قیصر کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ اس دوران ملزموں نے اسے قابو کرلیا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں