معمولی چوری پر تشددسے شہری کو قتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

معمولی چوری پر تشددسے شہری  کو قتل کرنیوالے 3ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)معمولی چوری پر بہیمانہ تشدد کر کے شہری کو قتل کرنیوالے 3سفاک ملزم گرفتار ۔

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج ب دھاندرہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی 44 سالہ اشرف کو تار چوری کے الزام میں ملزم چند دن قبل گھر سے زبردستی ساتھ لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی جان لے لی متوفی 4 بچوں کا باپ تھا بعدازاں حقائق چھپانے کیلئے اسکی لاش 219 ر ب میں فارم ہاوس کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ ائیرپورٹ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ کا اندراج کیا تھا ۔گذشتہ روز ایس ایچ او ثاقب ریاض مہیس نے ملزم یونس،راشد،اور سعد کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں