8فوڈ پوائنٹس و یونٹس اور واٹرپلانٹ بند ‘11لاکھ کے جرمانے
3من ملاوٹی دودھ ،بھاری مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اجزا ،525لٹر ناقص پانی تلف
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوڈسیفٹی ٹیموں کا سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی میں آپریشن ،8فوڈ پوائنٹس و یونٹس اور ایک واٹر پلانٹ بند کر کے 75کو 11لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد جبکہ3من سے زائد ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اجزاء،525لٹر ناقص پانی تلف کرکے بھاری مقدار میں پیکنگ میٹیریل اورڈھکن ضبط کر لیے گئے ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ یونٹس میں ایکسپائر اجزا فریش سٹاک کیساتھ رکھے پائے گئے ،سٹوریج ایریا کی ناقص صورتحال، زنگ آلود فلنگ یونٹ، ٹوٹے فرش پائے گئے ۔ گوجرانوالہ میں معروف برانڈز کے مشابہہ جعلی لیبل برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ سپلائی کیلئے تیار پانی اور لیبل کی رجسٹریشن نہیں کروائی گئی تھی،فلٹر تبدیلی ریکارڈ عدم موجود، غیر منظور شدہ لیبل استعمال کیا جارہا تھا ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔، خوراک میں جعلسازی کا ہر راستہ بندکیا جا رہا ہے ، شہری خوراک میں جعلسازی پر فوڈ اتھارٹی کو 1223 پر اطلاع دیں۔