تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر 3سالہ بچی جاں بحق

 تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر 3سالہ بچی جاں بحق

ڈھلم کے رہائشی منیب کی بیٹی گھر کے باہر کھیلتے کچلی گئی ،موقع پر چل بسی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی تلے آ کر 3سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ ڈھلم کے رہائشی منیب کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا ۔بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ حادثے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں