شیخوپورہ:بھتیجے نے غیرت کے نام پر پھوپھی کو قتل کردیا

شیخوپورہ:بھتیجے نے غیرت کے  نام پر پھوپھی کو قتل کردیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ ڈیرہ روہی والا میں بھتیجے نے غیرت کے نام پر پھوپھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ملزم دلدار شیر عرف عثمانی کو اپنی پھوپھی کے کردار پر شک تھا اور وہ اسے بار بار منع کرتا مگر گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے پھوپھی صفیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار ا اور فرار ہوگیا ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں