قصور:نوجوان ٹرین کی زد میں آ کرجاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا) قصور ریلوے پھاٹک کے قریب نوجوان ٹرین کی زد میں آ کرجاں بحق ہوگیا۔ 30 سالہ محمد عاشق ریلوے لائن سے گزر رہا تھا کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آ گیا۔
ٹرین کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس اور ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔