خود کو وکیل ظاہر کرتے نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

خود کو وکیل ظاہر کرتے نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو وکیل ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری سے رقم ہتھیالی۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر خود کو وکیل ظاہر کیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے بھاری مالیت کی رقم ہتھیالی۔ بعد ازاں رقم واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں