سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو چھری سے زخمی کر دیا
فیصل آباد)سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو تیز دھار چھریوں سے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا گیا۔
تھانہ مرید والا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 196 گ ب کے رہائشی اشرف نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور تیز دھار چھریوں کے وار کرکے لہولہان کر دیا گیا اور اس دوران سنگین کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔