سابقہ رنجش ، خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش ، خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملز موں نے انور بی بی کے بازو کی ہڈی توڑ دی ،مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں انور بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ اس کے بازو کی ہڈی بھی توڑ دی گئی۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں