شہری کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج

شہری کی لاش ملنے کے  واقعہ کا مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرگودھا روڈ کے علاقے سے شہری کی لاش ملنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی سے نامعلوم شہری کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ جسکے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات بھی واضح موجود تھے ۔ تاہم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاش کی شناخت اور ملز موں کا تعین کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں