فیصل آباد:زہریلا کھانا ،2بہن بھائی جاں بحق، 4 کی حالت غیر

فیصل آباد:زہریلا کھانا ،2بہن بھائی جاں بحق، 4 کی حالت غیر

اہلخانہ نے رات دال کھائی ،جس کے بعد سب کی حالت بگڑنا شروع ہوئی والدین سمیت 4افرادہسپتال داخل ،منیر ،بتول کی لاشوں کا پوسٹمارٹم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق، جبکہ والدین سمیت خاندان کے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فیصل آباد کے علاقے سول لائن میں مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانے سے دو معصوم بہن بھائی زندگی کی بازی ہارگئے ۔ جبکہ میاں بیوی سمیت گھر کے چار افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔ گھر کے سربراہ زاہد کے مطابق اہلخانہ نے گزشتہ رات دال کھائی تھی۔ جس کے بعد اہلخانہ کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور انہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کمسن بہن بھائی جان بحق ہوگئے ۔ جبکہ والدین سمیت چار افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ آئی این پی کے مطابق جاں بحق ہونیوالے منیر اور بتول فاطمہ کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے آ سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں