سمبڑیال :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے لڑکی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

سمبڑیال :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر  سے لڑکی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے لڑکی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔

 تھانہ بیگووالہ کے علاقہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ جھاڑیانوالہ کے قریب کاکیوالی کی رہائشی ساجدہ بی بی کی17 سالہ بیٹی عائشہ سٹاپ پر کھڑی تھی کہ تیز رفتار ٹریکٹر جسے حیدر علی ہمراہ جمشید ساہی چلارہے تھے نے ٹکر ماردی جس کے باعث لڑکی شدید زخمی ہوگئی اوراس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔تھانہ بیگووالہ پولیس مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں