لوئردیر:نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت3 جاں بحق

لوئردیر:نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ بیٹے سمیت3 جاں بحق

گائوں بٹ قلعہ میں فائرنگ سے قیمت گل، بیٹا بلال اور خاتون نے دم توڑ دیا

لو ئردیر(آئی این پی )تحصیل منڈا کے علاقے اسبنڑ کے گاؤں بٹ قلعہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ  کے نتیجے میں قیمت گل، اسکا بیٹا بلال اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے چکدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھےکر لیے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجہ اور ملزموں کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں