خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ کر لیا گیا،
ذیشان کالونی کی رہائشی خاتون رخسانہ نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ ارشد محمود نامی شخص چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی اس کے گھر گھس آیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے لگا اور پھر خاتون کو مضروب حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔