15سالہ لڑکے کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) 15سالہ لڑکے کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد۔
ڈسکہ کے نواحی گاؤں سوہاو ہ کے قریب 15 سالہ عمیر ولد معراج دین کی درخت سے لٹکتی لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا، عمیر گلا ہیمبراں والا، سوہاوہ ڈسکہ کا رہائشی تھا۔واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ، حقائق تفتیش مکمل ہونے پر ہی واضح ہوں گے ۔