ذہنی معذور نوجوان اغوا، مقدمہ درج
منڈیکی گورائیہ،ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگاران) ذہنی معذور نوجوان اغواکرلیاگیا۔
وزیرآباد روڈ میں ولید ظفر کا بھائی 16سالہ اذان احمد جو ذہنی طور پر کچھ کمزورہے گھر سے باہر گیا مگر واپس نہ آیا خدشہ ہے کہ نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے ۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔