موٹر سائیکل سوار اور ویگن ڈرائیورحادثے میں جاں بحق
دونوں لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں زندگی ہار گئے ، متعدا فراد زخمی بھی ہوئے
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )اعوان چوک میں تیز رفتار آئل ٹینکر اور ویگن میں خوفناک تصادم درمیان میں آنے والا موٹر سائیکل سوار اور ویگن ڈرائیور موقع پر جاں بحق متعدد مسافروں زخمی ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ رات بارہ بجے کے قریب اعوان چوک میں تیز رفتار آئل ٹینکر اور ٹویوٹا ویگن میں ٹکر سے دونوں گاڑیوں کے درمیان جانے والے موٹر سائیکل سوار اور ویگن ڈرائیور موقع پر جابحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کی ٹیم نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ عینی شاہد ین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ویگن کا دروازہ کاٹ کر ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو نکالا گیا جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔