ضلع کچہری: دفتر کے تالے توڑ کر موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دفتر کے تالے توڑ کر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں اویس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے دفتر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور موبائل فون، نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔