گھر میں 50لاکھ سے زائد کا ڈاکا،مزاحمت پر خاتون قتل

 گھر میں 50لاکھ سے زائد کا ڈاکا،مزاحمت پر خاتون قتل

مانگا منڈی میں ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا،فائرنگ سے کرن دم توڑ گئی مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی دیگر 10 وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 لاہور،مانگا منڈی (کرائم رپورٹر ،نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ مانگا منڈی میں ڈاکوئوں نے گھر سے 46 لاکھ روپے ، 4تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30 سالہ خاتون کو قتل کردیا ۔علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی دیگر 10وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے محلہ کھوکھراں یونین کونسل روڈ پر 4نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی رہائشی شیر محمد کے گھر گھس گئے اور انہوں نے شیر محمد، اس کی اہلیہ کرن بی بی اوراس کے بھائیوں محمد دین اور اکبر کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، ڈاکو¶ں نے سیف الماری میں پڑے 46 لاکھ روپے نقدی اور 4 تولہ طلائی زیورات نکال لئے اوراہلخانہ کی مزاحمت پر فائرنگ کر دی اورکرن بی بی گردن پرگولی لگنے سے موقع پرہی جاں بحق ہو گئی،ملزم نقدی اور سونا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔

ادھر مسلح ڈاکوئوں نے مانگامنڈی میں حفیظ سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبال فون،اسلام پورہ میں عامر سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل،نصیرآباد میں شہاب الدین سے 3لاکھ25ہزار روپے اور موبائل ،شالیمار میں کرامت سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،نواب ٹائون میں اسلم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے شادباغ اور ستوکتلہ سے 2 گاڑیاں جبکہ نشترکالونی، لاری اڈا اور فیصل ٹا¶ن سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں