9وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے‘قیمتی سامان غائب

9وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے‘قیمتی سامان غائب

گھرسے سونا،نقدی ، مختلف مقامات سے موٹر سائیکل ،موبائلزاورمویشی چوری

  سمبڑیال،ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ،منڈیکی گورائیہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگاران) چوری، ڈکیتی کی 9وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ سمبڑیال کے محلہ سلیم پورہ کی رہائشی سدرہ جبار کے گھر سے چور سیف الماری سے 1تولہ وزنی سونا 2 موبائل فون ،ایک لاکھ روپے نقدی ،ڈرائی پورٹ کے قریب سانول مسیح کے گھر سے 3 موبائل فون 25 ہزار ،موڑ سمبڑیال میں جم کے باہر سے ندیم کی موٹر سائیکل ، نجی بینک کے باہر سے شہبا ز مسیح کی موٹر سائیکل ، محلہ دارالسلام میں حیدر کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،مدینہ مارکیٹ سمبڑیال میں خریداری کے لیے آنے والی عائشہ صدیقہ اوراسکی والدہ ذکیہ سے 35 ہزارروپے ، محلہ سلطان پورہ میں کرایہ دار نعمان کے گھر سے چور گھر کے تالے توڑ کر 35ہزار اور80ہزار مالیت کا لیپ ٹاپ چور لے گئے ۔ رکشہ ڈرائیور افضال کی جیب سے مالومہے کے قریب رکشہ میں بیٹھے نامعلوم افراد نے نقدی 29ہزارروپے اور موبائل چوری کر لیاجبکہ دھیر کے میں فیاض کی عدم موجودگی میں چور گھر سے ایک بھینس اور ایک کٹی چوری کر کے لے گئے ۔کالج روڈ ڈسکہ پر نجی بینک منیجر عمرا ن نے پولیس کودرخواست دی کہ چور انکے بینک کے جنریٹر کی تار چوری کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں