چور متعددمقامات سے قیمتی سامان اور جانور لے گئے

 چور متعددمقامات سے قیمتی  سامان اور جانور لے گئے

تتلے عالی(نامہ نگار)متعددمقامات پر چوری کی وارداتیں ۔ بھدے شریف میں خطاب اﷲ نامی شخص کے ڈیرہ سے دوبکرے ،دو بلور والی موٹریں اور27ہزار روپے چوری ہو گئے

 ۔بیگ پور میں غلام مصطفی کی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلو م افراد نے دو سلائی مشین،10 سوٹ چوری کرلئے ،مرالی والہ میں سلیم کے گھر سے 12ہزار ر اور20ہزار مالیتی دوسیل مرغے چوری ہو گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں