ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق‘3افرادشدید زخمی

 ٹریفک حادثات میں ایک جاں بحق‘3افرادشدید زخمی

پنڈی بھٹیاں کے قریب 60سالہ عبداﷲ گاڑی کی ٹکرسے چل بسا چک چٹھہ میں کار کی ٹکرسے ویگن الٹنے سے کاشف ودیگرزخمی ہوگئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)حافظ آباد کے علاقے میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ چک چٹھہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم کار نے مسافر وین کو ٹکر دے ماری جس سے وین الٹ گئی اور اس میں سوار تین افراد کاشف ولد الیاس دانش والدہ ندیم رمضان و خضر حیات شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا دوسرا حادثہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش ایا جہاں تیز رفتار گاڑی نے ایک 60 سالہ شخص عبداﷲ کو ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...