مالی نے معمولی تلخ کلامی پر چھری سے نوجوان قتل کردیا
ریحان پر مالی ودیگرکا موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں حملہ
گوجرانوالہ،کامونکے (کرائم رپورٹر،تحصیل رپورٹر)نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالی نے معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نواحی گاؤں آدوھورائے کے 18 سالہ ریحان اور اُسکے بھائی ظہیر کا کاموڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی کے فرائض انجام دینے والے سمندری کے رحمن سے جھگڑا ہوگیا تو راہگیروں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروادیا لیکن رحمن نے دل میں رنج رکھا۔ گزشتہ رات ریحان، ظہیر، اُنکے والد افتخار احمد، محلہ دار عمران اور عبداللہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے گزر رہے تھے کہ مالی رحمن نے چھ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے حملہ کردیا اور اس دوران دل کے قریب چھری کا وار لگنے سے ریحان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔ ایمن آباد پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments