بجلی چوری سے روکنے پر خاتون پر تشدد‘ 6 افراد کیخلاف مقدمہ
اسماعیل اعوان موترہ میں ملزموں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا
ڈسکہ (نامہ نگار) بجلی چوری سے منع کرنے پر خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے چھ نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ موترہ کے علاقے اسماعیل اعوان کی رہائشی تنویر بی بی اپنے گھر میں موجود تھیں کہ ملزمان چاند، سلطان، اینت، فضیلت، زینب، خالدہ اور ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزموں نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑ دیے ۔مدعیہ کے مطابق واقعے کی وجہ عناد یہ تھی کہ انہوں نے ملزم چاند کو بجلی چوری کرنے سے منع کیا تھا، جس کا اسے رنج تھا۔تھانہ موترہ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments