3منشیات فروش چار کلو چرس سمیت پکڑے گئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی ، تھانہ محمد والا اور تھانہ لنگرانہ پولیس نے مختلف علاقوں سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔
ملزموں سے 2.5 کلو چرس اور 1.4 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ گرفتار منشیات فروشوں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو سزائیں بھی دلوائی جا رہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments