گوجرہ:منشیات فروش گرفتار 1340 گرام چرس برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا )سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر 313 ج ب کا رہائشی اشرف جھنگ روڈ پر مویشی منڈی کے قریب چرس فروخت کر رہا ہے ۔ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments