سابقہ رنجش پر شہری کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں بابر کالونی کے رہائشی شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کرکے ڈنڈوں، سوٹوں سے تشدد کیا اور زخمی کردیا، جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments