شیخوپورہ:ڈاکوئوں نے پیدل جاتی خاتون کو لوٹ کر گولی مار دی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ سٹی فاروق آباد کے نوکھر روڈ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے پیدل جاتی خاتون سے موبائل فون ودیگر سامان لوٹ لیا اور مبینہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ سمیر ا دختر افتخار نوکھر روڈ پر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کر موبائل فون ودیگر سامان چھینا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی ۔گولی بازو پر لگنے سے سمیرا شدیدز خمی ہوئی،اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments