ننکانہ:نوجوان پر بہیمانہ تشدد زبردستی تیزاب پلادیا، ویڈیو وائرل

ننکانہ:نوجوان پر بہیمانہ تشدد زبردستی تیزاب پلادیا، ویڈیو وائرل

ننکانہ صاحب(خبر نگار)ننکانہ صاحب کے محلہ جنم استھان کے رہائشی نوجوان دلاور پر مبینہ وحشیانہ تشدد اور زبردستی تیزاب پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔۔

 متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کیخلاف تھانہ سٹی ننکانہ میں متاثرہ نوجوان کے چچا منظور احمدنے تحریری درخواست دیدی ، جس میں اڈہ مانگٹانوالہ کے رہائشی محمود حسن حب سمیت6افراد کو نامزد جبکہ ایک نامعلوم شخص کو ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان دلاور کو اس کے گھر سے ورغلا کر کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ، جہاں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی تیزاب پینے پر مجبور کیا، تیزاب پینے سے دلاور کی حالت تشویشناک ہوگئی، جس کے بعد ملزمان اسے مبینہ طور پر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ملزم کو دلاور پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...